سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو اریٹیریا کے صدر عیسی ایزا فورکی کی جانب سے دوطرفہ تعلقات سے متعلق ایک مکتوب موصول ہوا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اتوار کو وزارت کے صدر دفتر میں اریٹیریا کے ہم منصب عثمان صالح نے ملاقات کی اور مکتوب حوالے کیا۔
ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ سعودی عرب اور اریٹیریا کے مشترکہ مفاد کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی اور دیگر سینیئر حکام بھی موجود تھے۔