Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حیدرآباد میں نائیجرین اور صومالی باشندوں کی چیکنگ، متعدد پکڑے گئے

حیدرآباد ----ویزا کی مدت کے اختتام کے باوجود غیر قانونی طورپر مقیم نائیجریائی باشندوں کیخلاف کارروائی پر حیدرآباد پولیس نے توجہ مرکوز کردی ہے۔بنڈلہ گوڑہ کے سن سٹی میں پولیس نے یہ مہم چلائی ۔نائیجریائی باشندوں کے مکانات کی پولیس نے بڑے پیمانہ پر تلاشی لی۔بعض نائیجریائی باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا ۔ان سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔پولیس غیر قانونی طور پر مقیم ان نائیجریائی باشندوںکے دستاویزات کی جانچ کر رہی ہے۔ایسے نائیجریائی باشندوں کے غیر قانونی طورپر مقیم ہوتے ہوئے منشیات کے معاملہ میں ملوث ہونے کی اطلاع پر پولیس نے ان افراد کو حراست میں لے لیا۔اسی طرح ویسٹ زون پولیس نے ٹاسک فورس کے ساتھ مل کر آصف نگر،مہدی پٹنم کے علاقوںمیںبھی ایسی ہی مہم چلائی۔بتایاجاتا ہے کہ پولیس نے بعض صومالیائی باشندوں کو حراست میں لے لیا۔یہ بھی پتہ چلا ہے کہ ان کی اکثریت عثمانیہ یونیورسٹی اور انگلش اینڈ فارین یونیورسٹی میں زیرتعلیم ہے۔

شیئر: