جکارتہ ....انڈونیشیا کے صوبے سلاویسی میں ایسی مچھلی کا پتہ چلایا گیا ہے جو ویسے تو صاف شفاف ہے لیکن اس کی آنکھیں بڑی بڑی ہیں اور اندھیرے میں چمکتی ہیں۔59سالہ ایک غوطہ خور آتوشی سادکی ایک بزنس ڈیزائن کنسلٹنٹ ہیں اور غوطہ خوری میں بھی ماہر ہیں۔ انہوں نے اسکی ساری وڈیو اتار کر انٹرنیٹ پر ڈالدی ہے۔ انکا کہناہے کہ یہ مچھلیاں جب بھی خطرہ ہوتا ہے تو حملہ آور کو نہ صرف کاٹ لیتی ہیں بلکہ انہیں زچ کردیتی ہیں۔ انکے لئے اس کا کوئی مسئلہ نہیں کہ حملہ آور کتنا بڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مچھلیاں عام سمندری پانی میں بچے دیتی ہیں۔ انکا کہناہے کہ ان میں زہر نہیں ہوتا۔