سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق جمعے کو سعودی پریس ایجنسی کی جانب سے بتایا گیا کہ اس بات چیت میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت کے حوالے سے گفتگو کی اور ان متعدد امور کا بھی جائزہ لیا جن پر دونوں ممالک میں تشویش پائی جاتی ہے۔