Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باکسر نے چور کی دھنائی کردی

کارڈف۔۔۔۔ایک چور اس وقت مصیبت میں پھنس گیا جب وہ چوری کی نیت سے پیشہ ورباکسر کے گھر میں گھسا۔ 6فٹ 3انچ طویل القامت باکسر کریگ کینیڈی اس وقت اپنے 6ماہ کے بچے کے ساتھ سور ہا تھا شور سن کر وہ اٹھا ۔ اس نے دیکھا کہ چور اندر گھسا ہوا ہے۔ اس نے اسے جالیا اور پھر خوب پٹائی کی۔باکسر نے بتایا کہ جس وقت میں نے اسے دیکھا وہ ہتھوڑے سے کچن کی کھڑکی توڑنے میں مصروف تھا۔ وہ سفید چادر اوڑھے ہوئے تھا اور ایک بھوت نظر آرہا تھا تاہم کینیڈین نے کوئی وقت ضائع کئے بغیر اس پر قابو پایا اور پھر ایک کمبل ڈال کر اسے پکڑلیا اور پولیس کو خبر کردی۔

شیئر: