Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا معمر ڈرائیوروں سے کوئی خطرہ ہے؟

لندن۔۔۔۔برطانیہ میں ایک لاکھ سے زیادہ ایسے ڈرائیور موجود ہیں جن کی عمریں 90یا اس سے زیادہ سال کی ہیں۔ لائسنسنگ اتھارٹی کے اعدادو شمار کے مطابق ان میں 248افراد کی عمریں 100سال سے زائدہیں جن کے پاس کار آمد ڈرائیونگ لائسنس ہیں۔ 90سال سے زیادہ عمر والوں کی تعداد ایک لاکھ281ہے۔ برطانوی قانون کے مطابق 70سال کی عمر ہونے کے بعد ہر تیسرے سال لائسنس تجدید کرانا پڑتا ہے اور تحریری امتحان دینا ہوتاہے۔ ان کی آنکھوں کا ٹیسٹ بھی لیا جاتا ہے۔ ایک جائزہ رپورٹ کے مطابق کہا گیا ہے کہ معمر ترین ڈرائیور وں سے کوئی خطرہ نہیں۔

شیئر: