Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کار میں فضائی آلودگی کم کرنے کیلئے ایئرکنڈیشن

واشنگٹن ....اگرچہ روزانہ کار میں سفر اندر بیٹھے لوگوں کیلئے زیادہ ضرر رساں نہیں ہوتا لیکن پھر بھی کار سوار لوگ فضائی آلودگی سے متاثر ہوتے ہیں۔ اب سائنسدانوں نے ایک تحقیق کے بعد رپورٹ میں کہا ہے کہ کار کے اندر آلودگی کم کرنے کا طریقہ تلاش کرلیا گیا ہے جو انتہائی سادہ ہے۔ انکا کہناتھا کہ اگر ایئرکنڈیشن چلا دیا جائے تو اس سے کار کے اندر 34فیصد تک فضائی آلودگی ختم ہوسکتی ہے۔ واشنگٹن یونیورسٹی کے محققین کا کہنا ہے کہ کار چلانے کی اپنی عادتوں میں ذرا سی تبدیلی کرکے آپ گاڑی میں آلودگی کم کرسکتے ہیں۔ اس تحقیقی ٹیم کی قائد کا کہناتھا کہ ٹریفک کی گنجانی میں آلودگی بڑھ جاتی ہے جس سے گاڑیوں میں بیٹھے لوگ بہت زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ انہوں نے کار کے باہر اور اندرونی آلودگی کو مانیٹر کیا جس کے بعد اپنی رپورٹ تحریر کی۔

شیئر: