Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی ہائیکورٹ کا وزارت خزانہ کو نوٹس

نئی دہلی۔۔۔۔دہلی ہائیکورٹ نے ریزوربینک آف انڈیا (آر بی آئی ) میں قانونی مشیر کے عہدے کیلئے ایک امیدوار کی درخواست آن لائن منظور نہیں کئے جانے پر بینک اور وزارت خزانہ سے جواب طلب کیا ہے۔ جسٹس وبھو باکھرونے مونیکا نامی لڑکی کی درخواست پر وزارت خزانہ اور آربی آئی کو نوٹس جاری کرکے24اگست تک جواب داخل کرنے کا حکم دیا۔ اپنے وکیل نکھل باہری اور امندیپ مہرا کی جانب سے دائر رٹ پٹیشن میں درخواست گزار نے دلیل دی ہے کہ ریزروبینک کی آن لائن درخواست فارم میں خامیاں ہیں جس کی وجہ سے سبھی مطلوبہ اہلیت ہونے کے باوجود ان کی درخواست منظور نہیں ہوسکی۔ عدالت نے کہا ہے کہ آن لائن درخواست دینے کی آخری تاریخ ختم ہونے کے باوجود درخواست گزار کی درخواست پر غور کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ ریزروبینک نے مختلف زمروں میں قانونی مشیر کے عہدے پر تعیناتی کیلئے آن لائن درخواستیں طلب کی تھیں جس کی آخری تاریخ 11اگست تھی۔

شیئر: