رامپور ۔۔۔۔اترپردیش کے رام پور شہر کوتوالی کے سول لائن کے علاقے میں مسلح تصادم کے دوران 6بدمعاشوں کو گرفتا رکرلیا گیا۔ اس تصادم میں 2بدمعاش اور 2پولیس اہلکار زخمی ہوئے ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ وپن تاڑا نے بتایا کہ گزشتہ شب گشت کے دوران پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ بدمعاش ڈاکہ زنی کی نیت سے ڈسلری کے پیچھے جمع ہیں۔ پولیس فورس موقع پر پہنچی تو گروہ نے ان پر فائرنگ شروع کردی۔ پولیس نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے ان پر گولیاں برسائیں جس سے 2بدمعاش زخمی ہوگئے اور 4 گرفتار کرلئے گئے۔فائرنگ کے نتیجے میں ایک سب انسپکٹر سمیت 2پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو علاج کیلئے رامپور ضلع اسپتال میں داخل کردیاگیا۔ گرفتار بدمعاشوں کے قبضے سے اسلحہ اور سونے کے زیورات برآمد ہوئے۔