نئی دہلی۔۔۔۔راجیہ سبھا ٹیلی ویژن چینل کے چیف ایگزیکٹیو افسر گردیپ سنگھ سپل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیاہے۔پرسار بھارتی کے سی ای او ششی شیکھر ویمپتی کو اس کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔ سپل نے اپنے فیس بک پوسٹ میں کہا کہ آج میں راجیہ سبھا ٹیلی ویژن کے سی ای او اور ایڈیٹر اِن چیف کی ذمہ داریوں سے آزاد ہورہا ہوں ۔ نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو کا مجھے اس ذمہ داری سے آزاد کرنے کی درخواست منظور کرنے کیلئے شکریہ۔ اس کے بعد پرسار بھارتی کے چیئرمین اے سوریہ پرکاش نے بھی ٹویٹر پر کہا کہ’’راجیہ سبھا ٹی وی میں تبدیلی شروع ہوگئی ہے۔ ششی شیکھر ویمپتی کو اضافی ذمہ داری ملنے پر نیک خواہشات ۔‘‘