Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرینکا چوپڑا کا نیا گانا ریلیز

 
بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا کا نیا گانا ” ینگ اینڈ فری“جاری ہوگیا۔ اداکاری کےساتھ گلوکاری کا سفر شروع کرنےوالی پرینکا نے آسٹریلین ڈی جے ول اسپارک کےساتھ ملکر اپنا یہ نیا گانا” ینگ اینڈ فری“کے عنوان سے بنایا ہے۔ پرینکا نے اس گانے کی ایک مختصر سی آڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر بھی شیئر کی ہے جس پر انہوں نے لکھا ہے” پلے اٹ لاوڈ“۔اس گانے میں مدد دینے پر پرینکا نے آسٹریلین ڈی جے کا شکریہ بھی ادا کیا ۔ پرینکا کا پہلا گانا ' ان مائی سٹی” 2012ئ“میں جاری ہواتھا۔پرینکا ان دنوں اپنی ہالی وڈ فلم کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
 

شیئر: