قصیم ۔۔۔۔سعودی محکمہ سیاحت و قومی ورثے نے قصیم کی عنیزہ کمشنری میں ایک سعودی خاتون کو سیاحتی کمپنی قائم کرنے کا اجازت نامہ دیدیا۔القصیم میں محکمہ سیاحت کے ڈائریکٹر جنرل ابراہیم المشیقح نے عکاظ اخبار کو بتایا کہ نورہ الموسیٰ پہلی سعودی خاتون ہے جسے خواتین کیلئے اندرون مملکت سیاحتی پروگرام ترتیب دینے کا اجازت نامہ دیا گیا ہے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ سعودی خواتین سیاحت کے فروغ میں سعودی شہریوں کے شانہ بشانہ کام کررہی ہیں۔