ریاض۔۔۔۔سعودی عرب کے مفتیٔ اعلیٰ شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے زور دیکر کہا کہ محدود آمدنی والے لوگوں کو مہنگے حج پیکیج دینے والے خدا ترسی سے کام لیں۔مفتی اعلیٰ نے سعودی ٹی وی چینل 1کے معروف پروگرام ’’فتاویٰ‘‘کے منبر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حج انتظامات کرنیوالی کمپنی کا حق ہے کہ وہ کمائیں لیکن حد سے زیادہ کمانے کے چکر میں بھاری حج پیکیج جاری کرنا اچھی بات نہیں۔ معلم حضرات انتظامات کرکے مالی منفعت حاصل کریں ، کوئی قباحت نہیں تاہم غریبوں اور معمولی آمدنی رکھنے والوں سے بھاری رقمیں وصول کرنا ٹھیک نہیں۔