بیجنگ ۔۔۔چینی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی کے نتیجے میں انسان کے ہارمون اور میٹا بولیزم پر شدید منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ چین میں محققین نے 55طلبہ کے ساتھ ایک تجربہ کیا ہے۔ انہیں 12دن تک فضائی آلودگی سے متاثرہ زون میں رکھا گیاجس کے بعد ان کا معائنہ کیا گیا تو ان میں ایسے ہارمونز کی تعداد بڑھ گئی تھی جن کے نتیجے میں انسان پر دباؤپڑتا ہے۔ ان کا میٹا بولیزم بھی عدم توازن کا شکار ہوچکا تھا۔ اس تجربہ کے بعد ایک ریسرچ رپورٹ تیار کی گئی جس میں بتایا گیاہے کہ کس طرح فضائی آلودگی لوگوں کی صحت متاثر کررہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جب ذرات سانس کے ذریعے جسم کے اندر پہنچتے ہیں تو وہ اسکے پھیپھڑوں میں پہنچ جاتے ہیں۔ اس آلودگی سے صرف کوئی ایک ملک ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے لوگ متاثر تھے۔