واشنگٹن۔۔۔۔امریکی ریاست آئیوا میں ایک ہیئر ڈریسر نے ایک لڑکی کے گنجلک بال کاٹنے سے انکار کرتے ہوئے13گھنٹے کی محنت کے بعد انہیں سنواردیا۔ اس سارے عمل کی وڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی گئی جس پر لوگوں نے خاتون ہیئر ڈریسر کی بڑی تعریف کی۔لاکھوں افراد اس کی اس محنتِ شاقہ کے قائل ہوگئے اور انہوں نے فیس بک پر اسے سراہا۔20سالہ ہیئر ڈریسرکا کہنا تھا کہ ایک 16 سالہ لڑکی جو برسوں سے ڈپریشن کا شکار تھی اس کی شاپ پر لائی گئی۔ اس نے اس پورے عرصے میں اپنے بالوں میں کنگھا نہیں کیا تھا۔ اس لڑکی کا نام تو نہیں بتایا گیا، وہ تو بال اتروانے کیلئے آئی تھی ۔ ہیئر ڈریسر کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں کہ ڈپریشن کا شکار صرف بڑی عمر کے لوگ ہی ہوں ۔آج کل تو نوجوان نسل بھی اس بیماری کا شکارہورہی ہے۔