Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاک طیبہ ٹرسٹ کا جشن سلور جوبلی و کل ہند مشاعرہ ،ڈپٹی چیف منسٹر مہمان خصوصی

حیدرآباد ( امین انصاری )خاک طیبہ ٹرسٹ اپنے قیام کے 25 سال مکمل ہونے پر عظیم الشان پیمانے پر 16 اگست بروز بدھ ،رات 7 بجکر 30 منٹ پر بھارتیہ ودیا بھون کنگ کوٹھی میں " جشن سلور جوبلی " تقریب اور کل ہند مشاعرے کا اہتمام کررہی ہے ۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی عزت مآب عالی جناب محمد محمود علی صاحب ڈپٹی چیف منسٹر ریاست تلنگانہ ہونگے ۔ جبکہ صدارت چیئرمین خاک طیبہ ٹرسٹ جناب سید عظمت اللہ ( آئی اے ایس ) کرینگے ۔ جنرل سیکریٹری خاک طیبہ ٹرسٹ سید خواجہ وقار الدین کی اطلاع کے مطابق بڑے پیمانے پر سلور جوبلی تقریب کی تیاریاں کی گئی ہیں ۔پہلے سیشن میں ٹرسٹ کی کارکردگی اور مہمانان کا خطاب ہوگا بعد ازاں کل ہند مشاعرہ کا انعقاد ہوگا ۔ اس سلور جوبلی تقریب میں شرکت کیلئے جدہ سے صدر خاک طیبہ ٹرسٹ میر عارف علی ، اوورسیز ٹرسٹی شمیم کوثر اور ٹرسٹی سید خواجہ وقار الدین حیدرآباد پہنچ چکے ہیں ۔ مشاعرہ میں ہندوستان کے نامور شعراء انجم بارہ بنکوئی ، حبیب ہاشمی ، عتیق فتح پوری ، اطہر شکیل ، ماجد دیوبندی، قمر سرور اور عمران پرتاب گڑھی کو مدعو کیا گیا ہے ۔ جدہ سے الطاف شہر یار اور علیم خان فلکی بھی حیدرآباد پہنچ چکے ہیں جو اپنا کلام پیش کریں گے ۔ حیدرآباد سے اسلم فرشوری اور دیگر شعراء بھی اپنا کلام سنائیں گے ۔ ذمہ داران خاک طیبہ ٹرسٹ غلام یزدانی ایڈوکیٹ ، منہاج الحسن ، عظیم الدین قریشی ، محمد صادق علی ، محمد حسیب اللہ ، شرف الدین انوار ، اعجاز احمد خان اور احمد عبدالحکیم نے عوام الناس سے شرکت کی اپیل کی ہے ۔

شیئر: