عید الاضحی کی سرکاری تعطیلات 16دن
ریاض .... امسال سرکاری اداروں میں عید الاضحی کی تعطیلات جمعرات 2ذی الحجہ کی ڈیوٹی کے بعد شروع ہوجائیگی اور سرکاری دفاتر 19ذی الحجہ سے کھلیںگے۔ تعطیلات کے نظام کے مطابق عید الاضحی کی چھٹی 5ذی الحجہ سے شروع ہوتی ہے تاہم جمعہ اور ہفتہ کی وجہ سے تعطیلات کی شروعات 3ذی الحجہ سے ہی ہوجائیگی۔ ام القریٰ کیلنڈر کے لحاظ سے16ذی الحجہ جمعرات کو پڑ رہا ہے لہذا عید الاضحی کی تعطیلات18ذی الحجہ تک جاری رہیں گی اور 19ذی الحجہ اتوار سے سرکاری دفاتر کھلیں گے۔ قانون یہ ہے کہ اگر 2چھٹیوں کے درمیان ڈیوٹی کا ایک دن آتا ہے تو ایسی صورت میں وہ ڈیوٹی کا دن بھی تعطیلات میں شامل کردیا جاتا ہے۔