Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشتگردی فنڈنگ کیس:- حریت رہنماؤں کے12ٹھکانوں پر چھاپے

نئی دہلی۔۔۔۔دہشتگردی فنڈنگ کیس میں این آئی اے نے بدھ کو جموں و کشمیر میں 12مقامات پر چھاپے مارے۔ سری نگر، بارہ مولا اور ہندواڑہ میں ایجنسی نے کارروائی کی۔ اس معاملے میں این آئی اے نے سید علی گیلانی کے بیٹے نعیم گیلانی اور نسیم سے پوچھ گچھ کی ۔ سید علی گیلانی کے داماد الطاف احمد شاہ سمیت کشمیر کے 7رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا۔ باخبر ذرائع کے مطابق این آئی اے کے  اہلکار نے بتایا کہ چھاپے سری نگر ،بارہ مولا میں مشکوک افراد اور رہنماؤں کے گھروں پر مارے گئے جن پر دہشتگرد ی کیلئے فنڈ فراہم کرنے کا الزام ہے۔این آئی اے کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس فہیم علی سے بھی سوالات کئے گئے ۔واضح ہوکہ فہیم علی، میر واعظ عمر فاروق کی سیکیورٹی پر مامور ہیں ۔ گرفتارکئے گئے نعیم خان، غازی جاوید بابا او ر بٹا کراٹے نے تفتیش کے دوران این آئی اے کو بتایاتھا کہ انہوں نے وادی میں دہشتگرد کارروائیاں انجام دینے کیلئے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اور وہاں قائم دیگر تنظیموں سے فنڈ وصول کیا تھا۔

شیئر: