نیویارک:روسی ٹینس اسٹار ماریا شاراپووا کو سال کے آخری گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ یو ایس اوپن میں شرکت کی اجازت مل گئی ہے اور وہ وائلڈ کارڈ انٹری کے ذریعے یہ ٹورنامنٹ کھیلیں گی۔30 سالہ ماریا شاراپووا ڈوپنگ کیس میں 15 ماہ کی پابندی کے بعد پہلی مرتبہ کسی گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی۔سال کے دوسرے گرینڈ سلیم فرنچ اوپن میں ا نہیں وائلڈ کارڈ انٹری نہیں دی گئی تھی جبکہ تیسرے گرینڈ سیلم ومبلڈن میں وہ انجری کے سبب شرکت نہیں کرسکیں۔اب یو ایس اوپن کی انتظامیہ نے انہیں وائلڈ کارڈ انٹری دینے کی تصدیق کردی ہے۔ یو ایس اوپن 28 اگست سے 10 ستمبر تک نیویارک میں کھیلا جائے گا۔