مکہ مکرمہ .... بن لادن کمپنی 1438ھ کے حالیہ حج موسم کے بعد حرمین شریفین کے منصوبوں پردوبارہ کام شروع کردیگی۔کمپنی کے ایگزیکٹیو معاون ڈائریکٹر جنرل طارق بوقری نے کمپنی کے تمام کارکنان کے نام تحریری پیغام میں یہ خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ حج1438ھ کے بعد حرمین شریفین کے منصوبوں پر کام شروع کردیا جائیگا۔ملازمین کو 2سے 3ماہ کی پرانی تنخواہیں جلد ادا کردی جائیں گی۔سبق ویب سائٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حرمین شریفین منصوبوں سے تعلق رکھنے والے بن لادن کے کارکنان نے ڈیوٹی دینا شروع کردی۔ اس سے قبل اطلاع آئی تھی کہ بن لادن نے کدی ٹاورپروجیکٹ پر بھی کام شروع کرنے کا عندیہ دیدیا ہے۔ اس مقصد کیلئے بن لادن کمپنی کے اعلیٰ عہدیداروں نے ثانونی درجے کے ٹھیکیداروں سے ٹینڈر طلب کرلئے ہیں۔ابراج کدی(کدی ٹاورز) دنیا کے عظیم الشان ہوٹلوں میں سے ایک ہوگا۔ ڈھائی برس میں مکمل ہوگا۔