بنگلور۔۔۔۔کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے یہاں کرناٹک کے غریب عوام کو سستاکھانا فراہم کرنے کے منصوبے’’اندرا کینٹین‘‘کا افتتاح کیا ۔ راہول گاندھی نے اس موقع پر کہاکہ اندرا کینٹین کا مقصد سب کو کھانا مہیا کرنا ہے تاکہ کوئی بھی شخص بھوکا نہ رہے۔کینٹین میں ناشتہ (5روپے) دوپہر اور رات کا کا کھانا ( 10روپے) میں دستیاب ہے۔راہول گاندھی نے کہا کہ ریاست کے دیگر شہروں میں بھی اسی طرز کی کینٹین کھولی جائیگی تاکہ ریاست کو بھوک سے پاک اور خاص طورپر غریب مزدوروں اور ملک کی دوسری ریاستوں سے بسلسلہ روز گار آئے ہوئے لوگوں کو سستا کھانا فراہم کرنے میں مدد ملے۔ بنگلور کے 198وارڈز ہیں۔ ابتدائی مرحلے میں 101کارپوریشن وارڈ ز میں یہ کینٹین کھولی جائیگی۔