Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیرون ملک 80لاکھ پاکستانی

  اسلام آباد...منصوبہ بندی کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بیرون ملک کام کرنے والے 80 لاکھ سے زائد پاکستانی ہیں، انہوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ ایک محنتی اور جفاکش قوم سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ بات قابل فخر ہے کہ آج کا پاکستان دودھ ، کپاس اور چینی پیدا کرنے والے پہلے 10 ممالک میں شامل ہے۔ جمعرات کو اسلام آباد میں پاکستان ڈ یولپمنٹ سمٹ اور ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ معاشی ترقی کے ثمرات معاشرے کے تمام طبقوں خصوصاً مستحق طبقوں تک پہنچنے چاہئیں۔سرتاج عزیز نے کہا کہ ویژن2025 میں انسانی وسائل اور سماجی خدمات میں سرمایہ کاری کو ترجیح دی گئی ہے تاکہ اس مقصد کو حقیقی جامع پہنچایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جو سبق سیکھا ہے وہ جامع اور متوازن سماجی اور اقتصادی ترقی پر مبنی ہے۔

 

شیئر: