لاہور.... پاکستان میں سعودی سفیر نواف سعید احمد المالکی نے کہا ہے کہ ان کا ملک چین- پاکستان اقتصادی راہداری اورگوادر پورٹ منصوبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ چین -پاکستان اقتصادی راہداری ایک عظیم منصوبہ ہے جس سے سرمایہ کاری کے کئی مواقع پیدا ہوں گے۔ نواف سعید احمد المالکی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب دفاعی، اقتصادی اور دیگر شعبوں میں تعاون کررہے ہیں اور مستقبل میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔انہوں نے زور دیا کہ امت مسلمہ کو در پیش مسائل پر قابو پانے کےلئے متحد ہونا چاہیئے اسلام آباد سے روانہ ہوتے وقت پاکستانی عازمین کو سعودی سفیر نواف سعید المالکی اور دیگر عہدیداروں نے انہیں الوداع کہا۔