Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بینائی کا نسیان سے گہرا تعلق

اسٹینفورڈ ..... ایسے بالغ افراد جن کی بینائی کمزور ہے انہیں نسیان کا مرض زیادہ ہونے کا خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ سائنسدانوں نے پہلی مرتبہ اس امر کا پتہ چلایا ہے کہ بینائی اور دماغ کے کام کرنے میںکوئی نہ کوئی ربط ہے۔ بڑھاپے میں بینائی کم ہونے کے نتیجے میںایسے افراد کو بھولنے کی عادت پڑ جاتی ہے۔ اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی ریسرچ ٹیم کا کہناہے کہ یہ بات حقیقت ہے کہ زیادہ عمر میں بینائی کمزور ہوجاتی ہے تاہم 65سے 69سال کی عمر کے درمیان 50میں سے ایک مریض نسیان کے مرض میں مبتلا ہوتا ہے۔ انکایہ بھی کہناتھا کہ ایسے بوڑھے لوگ جو چشمہ لگاتے ہیں وہ زیادہ اس مرض میں مبتلا ہوتے ہیں۔ 75سال کی عمر کے 20فیصد لوگوں کو یہ بیماریاں عام ہیں۔ جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے اس بیماری کا خدشہ مزید بڑھتا ہے۔

شیئر: