Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شریف فیملی سے تفتیش کیلئے نیب کا سوالنامہ

 لاہور... سابق وزیر اعظم نواز شریف، حسن نواز اور حسین نواز جمعہ کو نیب کے سامنے پیش نہیں ہوئے ۔دوسری طرف نیب نے شریف فیملی سے تفتیش کے لئے سوالنامہ تیار کر لیا۔ ریفرنسز کی تیاری شروع کر دی ،ذرائع کے مطابق سوالنامے میں زیادہ تر شریف خاندان کے مالی معاملات کے بارے میں سوالات ہونگے۔نواز شریف اور ان کے صاحبزادوں سے ہل میٹل کمپنی اور العزیزیہ اسٹیل ملز کے بارے میں پوچھا جائے گا۔ العزیزیہ اسٹیل ملز لئے مشینری دبئی سے منگوانے کے ثبوتوں کے حوالے سے بھی سوال کئے جائیں گے ۔مسلم لیگ ن کے ترجمان سینیٹرڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ نیب کی طرف سے کوئی نوٹس نہیں ملا۔نواز شریف یاان کے صاحبزادے نیب میں پیش نہیں ہوں گے۔سمن کی باتیں میڈیا سے پتہ چلی ہیں۔سمن موصول ہی نہیں ہواتوپیش کیوں ہوناہے۔جب سمن موصول ہوگاتو پھر سوچاجا ئے گا۔

 

شیئر: