منامہ .... بحرینی وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد آل خلیفہ نے واضح کیا ہے کہ قطر میں موجود دہشتگرد تنظیموں ، اداروں اور شخصیتوں کی بلیک لسٹ سب کے سامنے آچکی ہے ۔ دہشتگردی کرنے اور اس کی سرپرستی کرنیوالوں کے نقاب اتر چکے ہیں ۔ سازشیں واضح ہو چکی ہیں ۔ ہر دہشتگرد اور اس کی سرپرستی کرنیوالے ہر شخص بلیک لسٹ کا حصہ بن چکا ہے ۔ ہر ایک کو اب اپنے کئے کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا ۔