Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی بہار میں سیلاب سے مرنے والے 177ہوگئے

پٹنہ ...یوپی اوربہار میں سیلاب سے مرنے والے افراد کی تعداد 177تک پہنچ گئی۔ صرف یوپی میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 40ہوگئی ہے۔ بہار کے 18اضلا ع میں 98لاکھ افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ گوپال گنج میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو کشتی میں لایا جارہا تھا کہ اس دوران ایک بچے کی ولادت ہوئی۔ بدھ کو بھی مدھو بنی ضلع میں ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا۔ یوپی میں سیلاب سے بہرائچ ضلع سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں10اموات ہوئی ہیں۔

شیئر: