Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان واپسی کی خواہش ہے،ملالہ

  لندن ... نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ آکسفورڈ سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد واپس پاکستان واپسی کی خواہش ہے۔ اپنے ملک کے لئے کچھ کرنا چاہتی ہوں۔خواہش ہے کہ پاکستان میں بھی آکسفورڈ سے اچھی یونیورسٹی ہو تاکہ نئی نسل اس سے فائدہ اٹھا سکے۔برمنگھم میں ایک تقریب کے دوران نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ملالہ نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ جو علم یہاں سے حاصل کیا اسے اپنے ملک میں پھیلاوں۔انہوں نے تعلیم پر زور دیتے ہوئے کہا لڑکیاںاپنے حق کیلئے آواز بلند کریں۔ تعلیم حاصل کرنا ان کا بنیادی حق ہے۔
 

 

شیئر: