انقرہ ...... ترک صدر رجب طیب اردگان نے زور دیا ہے کہ جرمنی میں آباد ترک نژاد جرمن شہری قدامت پسند سیاستدان انجیلا مرکل کو ووٹ دینے کی غلطی نہ کریں۔ جرمنی میں انتخابات پر تبصرہ کرتے ہوئے ترک صدررجب طیب نے اپنے ہم وطنوں کو خبردار کیا ہے کہ چانسلر مرکل کی سیاسی جماعت سی ڈی یو کے علاوہ اپوزیشن سوشل ڈیمویٹک پارٹی (ایس پی ڈی) اور گرین پارٹی بھی ترکی کی دشمن ہیں اس لیے ترک نژاد جرمن شہری اس انتخابی عمل میں انہیں ووٹ ہرگز نہ دیں۔ اردگان کے اس بیان پر جرمن وزیر خارجہ زیگمار گابرئیل نے فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترک صدر کو جرمن الیکشن میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہیے۔