Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطری عازمین سے کسی دستاویز پر دستخط نہیں کرائے گئے

دمام۔۔۔۔سلویٰ بری سرحدی چوکی پر کسٹم کے ڈائریکٹر جنرل عثمان الغامدی نے واضح کیا ہے کہ قطری عازمین سے کسی بھی دستاویزپر کوئی دستخط نہیں کرائے گئے۔ بعض ذرائع ابلاغ کا یہ دعویٰ کہ قطری عازمین کو دستاویزات پر دستخط کیلئے مجبور کیا گیا بے بنیاد ہے۔ الغامدی نے واضح کیا کہ مملکت آنے والے مسافروں سے نجی معلومات کا فارم بھروایا جاتا ہے ۔ یہ پابندی ہر ملک کے عازمین پر ہے۔ قطری عازمین نے بھی یہ فارم معمول کے مطابق پُرکیا ہے۔ اب تک سلویٰ بری سرحدی چوکی سے 650گاڑیاں سعودی عرب میں داخل ہوئیں ۔ا ن میں سے 90کا تعلق قطری عازمین سے ہے۔ قطری عازمین کو علاقے کے شاندار ہوٹلوں میں رہائش فراہم کی گئی۔

شیئر: