Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے استقبال نے خدشات دور کردیئے ،ایرانی عازمین

مکہ مکرمہ۔۔۔۔ایران کے دسیوں عازمین نے واضح کیا ہے کہ فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچتے ہی ان کے ذہنوں میں برسہا برس سے مملکت کیخلاف ایرانی میڈیا کے منفی پروپیگنڈے کے پیدا کردہ خدشات دور ہوگئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حرمین شریفین کی سرزمین میں جس انداز سے ہمارا کا خیر مقدم کیا گیا وہ ناقابل بیان ہے۔ ایک ایرانی حجن نے مجاہد خلق تنظیم کی ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا خیر مقدم بہت اچھے طریقے سے کیا گیا، اعلیٰ سطح پر خوش آمدید کہاگیا۔ سفر سے قبل ہمارے ذہن میں کچھ خدشات تھے تاہم ارض مقدس پہنچ کر یہ خدشات بے معنی ثابت ہوئے، ہم سعودی عہدیداروں کے شکر گزار ہیں۔ ایک اور ایرانی حجن نے کہا کہ ایرانی خواتین خوفزدہ تھیں۔ انہیں ڈر تھا کہ سعودی عرب میں امن و امان نام کی کوئی چیز نہیں۔ یہاں پہنچنے پر پتہ چلا کہ سب کچھ اچھا ہے۔ ایک اور خاتون کا کہناہے کہ مملکت پہنچنے پر پتہ چلا کہ ہم ناحق بدگمانی میں مبتلا تھے۔ پھولوں سے ہمارا استقبال ہوا سب کچھ شاندار ہے۔ ایک ایرانی عازم نے کہا کہ میں اللہ کا شکر گزا رہوں کہ اس نے مجھے یہاں حج کیلئے آنے کی توفیق عطا کی۔ یہاں اب تک سب کچھ بہت اچھا ہے۔

شیئر: