Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوستوں کی شرط نے دوست کی جان لے لی

ایبٹ آباد..کوہالہ پل کے قریب دوستوں کی شرط نے دوست کی جان لے لی ۔ دریائے جہلم میں چھلانے لگانے والا نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ ایک دن بعد بھی نعش نہیںمل سکی ۔ اطلاعات کے مطابق گجرات سے 6 دوست پکنک کے لئے کوہالہ پل گئے تھے۔ دوستوں کے اکسانے پر 19 سالہ علی ابرار نے دریا میں چھلانگ لگا دی تاہم لہریں اسے بہا کر لے گئیں۔ پولیس نے نوجوان کے 5 دوستوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کے مطابق دوستوں نے موبائل فون اور 15 ہزار روپے دینے کی شرط پر علی ابرار کو دریا عبور کرنے پر اکسایا تھا۔ دریا میں چھلانگ لگانے سے پہلے علی ابرار سے آخری خواہش بھی معلوم کی۔ جس مقام پر حادثہ پیش آیا وہاں دریا کا بہاو تیز ہوتا ہے۔ دریں اثناءواقعہ کی وڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ جس میں علی ابرار دوستوں کے اکسانے پر بپھرے ہوئے دریا میں چھلانگ لگا رہا ہے۔

 

شیئر: