نئی دہلی.... ہندوستان کے معروف قلمکار اور سماجی میڈیا پر سرگرم شیخ اسماعیل نے حکومت ہند سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہندوستانی معاشرے کو نشہ آور اشیاءکی لت سے بچانے کیلئے سعودی عرب کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سخت سزائیں مقرر کرے۔ انہوں نے مینیوز جریدے کے اپنے کالم میں تحریر کیا کہ شراب نوشی ، جوئے بازی ا ور نشہ آور اشیاءکی لت کے سنگین اثرات کا خمیازہ نہ صرف یہ کہ انکا عادی شخص برداشت کرتا ہے بلکہ اسکا خاندان اور پورا معاشرہ اسکی ز د میں آرہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب اُن ممالک میں سرفہرست ہے جو اپنے سماج کے اخلاق، اقدار اور عادات کا تحفظ مثالی شکل میں کررہا ہے۔سعود ی عرب نشہ آور اشیاءکے دھندے میں ملوث افراد کو عبرتناک سزائیں دیتا ہے۔ ہندوستان، مملکت کے برعکس انتہائی نرم سزاﺅں کی پالیسی پر گامزن ہے۔ اسی وجہ سے نشہ آور اشیاءکی لت اسکولوں میں بھی پھیلتی جارہی ہے۔ یہ حکومت ہند کی خوفناک صورتحال ہے۔