قرآن کی بیحرمتی پر 5برس قیداور 30لاکھ ریال جرمانہ مقرر
جدہ ......قانونی اور شرعی مشیر مصلح العضیانی نے واضح کیا ہے کہ قرآن پاک کی بیحرمتی کرنے والے سعودی لڑکے کو 5برس قید اور 30لاکھ ریال تک جرمانے یا دونوں میں سے کوئی ایک سزا دی جائیگی۔ریاض پولیس نے سوشل میڈیا پر توہینِ قرآن کی وڈیو کلپ کے اجراءپر ردعمل دیتے ہوئے بیحرمتی کرنے والے لڑکے کو گرفتار کرلیا تھا۔