Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناسا کا آخری ٹریکنگ سیٹلائٹ

فلوریڈا .... امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا نے اپنا آخری ٹریکنگ سیٹلائٹ خلا میں چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ واضح ہو کہ ایسے سیٹلائٹ یہ ادارہ ایک عرصے سے خلا میں بھیجتا رہا ہے۔ ٹی ڈی آر ایس - ایم اپنے سلسلہ کا تیرہواں سیٹلائٹ ہے جو ٹریکنگ اور ڈیٹا ریلے سیٹلائٹ نیٹ ورک کا حصہ ہے اور مواصلاتی مقاصد کیلئے اسے استعمال کیا جاتاہے۔ ایسے سیٹلائٹس کی مدد سے خلا نوردوں کو زمین سے رابطہ رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ ناسا ذرائع کا کہناہے کہ اب ناسا ایسے تمام کام لیزر پر مبنی نیٹ ورک کی مدد سے کریگا۔اطلاعات کے مطابق آخری ٹریکنگ سیٹلائٹ اٹلس فائیو راکٹ کے ذریعے مدار میں پہنچایا گیا ہے جس میں کوئی خلا نورد یا انجینی©ئر موجود نہیںتھا۔ ناسا کے ایڈمنسٹریٹر برائے مواصلات بدری یونس کا کہنا ہے کہ ہمیں ایک طویل تجربے کو کامیابی سے اختتام تک پہنچانے پر بیحد خوشی ہے کیونکہ اس کے ذریعے ناسا کو زمین سے22 ہزار300میل اونچائی پر موجود بین الاقوامی خلائی اسٹیشن او رمدار میں موجود دوسرے سیاروں سے رابطے میں بیحد مدد ملتی رہی ہے۔

شیئر: