31گھنٹوں بعد دہلی،سہارنپور روٹ پر ٹرینوں کی آمدورفت بحال
مظفر نگر۔۔۔۔اترپردیش میں ضلع مظفر نگر کے کھتولی قصبے کے نزدیک 19اگست کی شام پونے 6بجے کلنگ ،اتکل ایکسپریس کے پٹری سے اترجانے سے تقریباً31گھنٹے کے تعطل کے بعد سہارنپور دہلی روٹ پر ٹرینوں کی آمدورفت بحال ہوگئی ہے۔محکمہ ریلوے پولیس(جی آر پی)ذرائع نے بتایا کہ پوری سے ہری دوار جانیوالی اوتکل ایکسپریس کے حادثے کا شکار ہونے سے ریلوے لائن کی مرمت کے بعد مال گاڑی کو تجرباتی طور پر چلایا گیا بعد ازاں کالکا مسافر ٹرین 15کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلائی گئی ۔ ذرائع نے بتایا کہ چھتیس گڑھ ایکسپریس اور نندا دیوی ایکسپریس کوگزارا گیا۔