کراچی...کراچی کے مختلف علاقوں میں منگل کو دوسرے دن بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ بیشتر تعلیمی ادارے بندرہے اور جو کھلے ان میں جلدی چھٹی کرد ی گئی۔ گزشتہ رات زبردست گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش ہوئی ۔ شہر جل تھل ہو گیا۔ نشیبی علاقے اور کئی سڑکیں زیر آب ہیں۔ درخت اور بل بورڈزگر گئے۔شاہراہوں پر ٹریفک درہم برہم ہوگیا ۔کرنٹ لگنے اور دیگر واقعات میں 6 افرا د کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ شہر کا بڑا علاقہ بجلی سے تاحال محروم ہے۔ سپرہائی وے سمیت کئی علاقوں میں لگائی گئی مویشی منڈیوں میں لگے ٹینٹ اکھڑ چکے جس سے خریداروں اور بیوپاریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ مزید 24 گھنٹے جاری رہ سکتا ہے۔