فیس بک میں سیفٹی چیک مستقل فیچر ہوگا
دہشت گردی ، تنازعات اور قدرتی آفات کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیشِ نظر فیس بک نے سیفٹی چیک کو مستقل فیچر بنانا کا فیصلہ کیا ہے۔اس سے صارفین کو ہنگامی بنیادوں معلومات حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ اسکے علاوہ جائے وقوعہ یا اس کے اردگرد موجود لوگ خود کو سیف مارک کرکے اپنے اہل خانہ اور دوستوں تک خیریت کی اطلاع پہنچا سکتے ہیں ۔ ضرورت مند افراد اس فیچر کا استعمال کرتے ہوئے مدد کی درخواست بھی کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ2011ءمیں متعارف ہونے والا یہ فیچر پہلے صرف قدرتی آفات کے لئے محدود تھا تاہم لندن اور برلن میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد اسے ہر قسم کے حادثات و سانحات میں استعمال کیا جا رہا ہے۔اپنی ویب سائٹ پر اعلان کرتے ہوئے فیس بک کا کہنا تھا کہ یہ فیچر آنے والے ہفتوں میں استعمال میں لایا جا سکے گا۔