حیدرآباد کی خواتین نے طلاق ثلاثہ پر فیصلے سے راحت کی سانس لی
حیدرآباد ------- طلاق ثلاثہ کی متاثرہ حیدرآباد ی خواتین نے سپریم کورٹ کے فیصلہ پرراحت کی سانس لی ہے۔ ایک متاثرہ مہرون نور نے اس فیصلہ پرمسرت کااظہار کیا ہے۔مہرون نے اس فیصلہ پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ۔انہوںنے مرکز کی بی جے پی حکومت سے خواہش کی کہ وہ طلاق ثلاثہ دینے والوں کے خلاف ایسے سخت قوانین بنائے جس سے کوئی بھی اس کا اعادنہ کر پائے۔ایک اور متاثرہ لڑکی شاہدہ فاطمہ نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ حکومت کا قانون اور سپریم کورٹ طلاق ثلاثہ پر پابندی عائد کریں گے۔انہوں نے بھی اس فیصلہ پر مسرت کا اظہار کیا اورامید ظاہر کی کہ جلد بننے والے اس قانو ن سے ایسے واقعات کا اعادہ نہ ہوپائے گا اور طلاق ثلاثہ دینے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔حیدرآباد کی دیگر خواتین نے بھی جہاں فیصلہ کو عدالت کا بہتر اقدام قرار دیا وہاں بعض خواتین کا یہ بھی کہناتھا کہ اسلامی شریعت میں مداخلت نہیں ہونی چاہئے۔