Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لکھنؤ انتظامیہ نے عیدالاضحی پر اونٹ کی قربانی پر پابندی لگا دی

    لکھنؤ-------بقر عید سے قبل اترپردیش کی دارالحکومت میں ایک بڑا فیصلہ لیا گیا ہے۔ یہاں ضلع انتظامیہ نے عیدالاضحی کے موقع پر اونٹوں کی قربانیاں بند کردی ہیں۔ ڈسٹرکٹ کلکٹر کوشیل راج شرما نے بتایا کہ پولیس اور سیکیورٹی ایجنسیوں کی اونٹوں کی خریداری اور فروخت کی نگرانی اور اس موقع پر ضلع میں کسی بھی اونٹ کی قربانی نہیں کی جائیگی۔ڈی ایم نے سیکیورٹی ایجنسیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ راجستھان سے اونٹ خرید کر یہاں بیچنے والوں پر قریبی نظر رکھیں۔ ریگستان  کا جہاز کہاجانے والا اونٹ ایک ’ سیدھا جانور‘ ہے اور اس کی تعداد مسلسل کم  ہورہی ہے  لہذا ضلع انتظامیہ نے یہ فیصلہ لیا ہے۔ ڈی ایم کوشیل راج نے بتایا کہ لکھنؤ میں اونٹ قربانی کرنے کی کوئی تاریخ نہیں  اور ضلع انتظامیہ کے ریکارڈ میں اونٹ کی قربانی کا کوئی ذکر نہیں۔2014 ء میں کم ہونے والی اونٹوں کی تعداد کے بارے میں بتایا۔ راجستھان حکومت نے عید الاضحی کے موقع پر اونٹوں کی قربانی پر پابندی لگا دی۔ راجستھان حکومت نے اسے اونٹوں کی حفاظت کیلئے ر یاستی جانور کے طور پر اعلان کیا ہے۔   راجستھان میں اونٹوں کی ہلاکت اور مارنے کیلئے 7 سال تک کی سزا کا ایک حکم موجود ہے۔

شیئر: