Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

3طلاق کے مسئلے پر حکومت جلد قانون بنائے ، مایاوتی

لکھنؤ۔۔۔۔بہوجن سماج پارٹی کی قومی صدر مایاوتی نے منگل کو طلاق ثلاثہ معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر قانون بنائے۔ مایاوتی نے کہا کہ ویسے سپریم کورٹ کے آئینی بنچ کے پورے فیصلے کا باریکی سے مطالعہ کرنا باقی ہے لیکن 5 رکنی بنچ میں سے 3ججوں کے فیصلے نے طلاق ثلاثہ کو غیر آئینی قراردیدیا ہے۔ اس پرپابندی لگاتے ہوئے مرکزی حکومت سے اس سلسلے میں 6ماہ کے اندر قانون بنانے کیلئے کہا ہے۔ مایاوتی نے کہا کہ اچھا ہوتا اگر مسلم پرسنل لا بورڈ خود ہی پوری سرگرمی سے 3 طلاق معاملے میں کارروائی کرتا۔ عدالت کا خیال ہے کہ اس روایت کے خاتمے کیلئے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا۔مسلم خواتین کا برسوں سے اس کی آڑ میں استحصال ہورہا تھا ۔

شیئر: