لکھنؤ۔۔۔۔بجلی چوری کیخلاف مہم میں عوام کی شرکت یقینی بنانے کیلئے ریاستی حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ جو بھی بجلی چوری کی اطلاع دیگا اسے کمپاؤنڈ فیس کا 10کا 10فیصد انعام دیا جائیگا۔ اس کے علاوہ چوری پکڑنے والی ٹیم کو بھی 10فیصد انعام ملے گا۔ یہ انعام 5کلوواٹ سے زیادہ بجلی چوری کنکشن پر دیا جائیگا۔گزشتہ روز وزیر اعلیٰ آدتیہ ناتھ یوگی کی صدارت میں کابینہ کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیاگیا۔حکومت کے ترجمان شری کانت شرما نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ کا خیال ہے کہ سبھی کو بجلی فراہم ہو اسی لئے ریاستی حکومت نے مرکز سے پاور فار آل کااتفاق کیا ہے۔ بجلی چوری روکنے کیلئے ریاست کے 75اضلاع میں خصوصی تھانے قائم کئے جارہے ہیں۔ جرائم پر لگام لگانے کیلئے انعامی اسکیمیں نافذ کی جارہی ہیں۔محکمہ سے وابستہ دیگر فیصلے میں یوپی پاورکارپوریشن کو 1250کروڑ اور یوپی ٹرانسمیشن کارپوریشن کو ساڑھے 800کروڑ روپے کے قرض حاصل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ اس سے محکمہ توانائی کے توسیعی منصوبوں میں تیز ی پیدا ہوگی ۔