Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کولیسٹرول میں کمی کیلئے سبزیاں کھائیے

لندن ......سبزیاں کھانے سے آپ کا کولیسٹرول کم ہوسکتا ہے۔یہ بات محققین نے 50سے زیادہ جائزہ رپورٹوں پر نظرثانی کے بعد بتائی۔سبزی خور زیادہ تر ہری سبزیاں کھانا پسند کرتے ہیں جبکہ اس کےساتھ وہ پھل اور بادام وغیرہ بھی کھاتے ہیں۔ اسکامطلب یہ تھا کہ وہ روغن والی خوراک کم لیتے ہیں۔ سبزیاں کھانے کے نتیجے میں انہیں پروٹین اور فائبر یعنی ریشہ ملتا ہے۔ یہ سب چیزیں کولیسٹرول کم کرنے میں مدد گار ہوتی ہیں۔ ہائی کولیسٹرول ہمیشہ سے خطرناک رہا ہے کیونکہ اسکا پتہ چلانا خاصا مشکل ہے اور جب پتہ نہیں چلایا جاتا تو پھر اسکا علاج بھی نہیں ہوتا اور یوں ہائی کولیسٹرول سے دل کے امراض پیدا ہوتے ہیں۔ ان محققین نے تجویز دی ہے کہ ہمیشہ ہری سبزیاں کھائی جائیں اور ایسے لوگ خاص طور پر یہ سبزیاں کھائیں جنہیں دل کے امراض کا خطرہ رہتا ہے اور یوں وہ خود ہی ایسے امراض سے بچ سکتے ہیں۔

شیئر: