Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچھڑے بھائی سے 50سال بعد ملاقات کے بعد ایک بھائی چل بسا

لندن۔۔۔۔۔بچھڑے ہوئے بھائی سے 50سال بعد ملاقات کے صرف چند ہفتوں بعد ہی ایک بھائی اچانک چل بسا۔آئی ٹی وی کے ایک شو میں ان دونوں بھائیوں کی ملاقات کرائی گئی تھی۔54سالہ اسٹیو بیلشا اپنے سوتیلے بھائی سے ملاقات کے بعد چل بسا۔وہ ٹی وی شو میں پیش کیا گیا تھا، اسے نہیں معلوم تھا کہ اسی شومیں اس کی ملاقات 50سال بعد اپنے بھائی سے ہونیوالی ہے۔اس شوکو ناظرین نے بڑا پسند کیا تھا لیکن جب انہیں پتہ چلا کہ لنکا شائر میں رہنے والا یہ بھائی شوکے آن ایئر آنے کے صرف 2ہفتے بعد اچانک مرگیا ہے تو ناظرین کو بھی بڑا افسوس ہوا۔ ابتک اس کے مرنے کی وجوہ معلو م نہ  ہوسکی جبکہ فیس بک پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

شیئر: