بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنانڈس کا کہنا ہے وہ اردو زبان سیکھنا چاہتی ہیں۔ اداکارہ اردو زبان میں خاصی دلچسپی لے رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اردو ایک بہت خوبصورت زبان ہے۔ وہ اردو کے الفاظ اپنے پاس تحریر کرلیتی ہیں اور انہیں دہراتی رہتی ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ وہ اردو کتابیں پڑھنے کی کوشش کر کے زبان سیکھ بھی رہی ہیں۔فلم الہ دین سے بالی وڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ جیکولین کا تعلق سری لنکا سے ہے انہیں اردو ٹھیک سے بولنی نہیں آتی جس کے لئے ان کا کہنا ہے کہ وہ بہتر طریقے سے اردو بولنے کیلئے ہی زبان سیکھ رہی ہیں۔واضح رہے کہ جیکولین کی نئی فلم” اے جنٹلمین“ جلد ریلیز ہونےوالی ہے۔