والد کی غلطیوں سے سبق لوں گی، اتھیا شیٹھی
بالی وڈ کی نئی اداکارہ اتھیا شیٹھی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والد سنیل شیٹھی کی کیرئیر کی غلطیوں سے سبق حاصل کریںگی۔ اتھیاکا اپنے والد کے فنی کیرئیر سے متعلق کہناہے کہ میں فلمی دنیامیں اپنے والد کے کیرئیر سے سیکھ رہی ہوں ۔میرے والد میرا ساتھ دیتے ہیں اور حوصلہ دیتے ہیں۔ فلم اسکرپٹ کے انتخاب کیلئے والد مدد بھی دیتے ہیں۔اتھیا شیٹھی نے 2015 میں فلم ”ہیرو“ سے بالی وڈ میں قدم رکھا تھا۔ اتھیا کی نئی فلم”مبارکاں“ رواں ماہ ریلیز ہوئی تھی۔