نیکون نے ڈی 850 ڈی ایس ایل آر کیمرہ لانچ کر دیا
نیکون کمپنی کی جانب سے ڈی 850 ڈی ایس ایل آر کیمرہ لانچ کر دیا گیا ۔ فل فریم کیمرے کا امیج سینسر 45.7 میگا پکسل ہے اور یہ 30 فریم فی سیکنڈ کے حساب سے 4کے ویڈیو بنانے کی اہلیت بھی رکھتا ہے۔ کیمرے کی پچھلی سائیڈ پر موجود بٹنوں کو روشن رکھا گیا ہے تاکہ اندھیرے میں بآسانی دیکھا جا سکے۔ کیمرہ اندھیرے میں بھی بہترین تصاویر لینے کی اہلیت رکھتا ہے۔کیمرے میں لو پاس فلٹر کو شامل نہیں گیا ۔ یہ معمولی تفصیلات کو بھی بھرپور طریقے سے تصویر میں محفوظ کرے گا۔ اسکے علاوہ اس میں ”سائلنٹ شوٹنگ‘ ‘کا آپشن بھی رکھا گیا ہے جو عموماً ڈی ایس ایل آر کیمروں میں نہیں ہوتا۔ بیٹری کو ریچارج کرنے کے بعد تقریباً 70 منٹ مسلسل ویڈیو بنائی جا سکتی ہے یا 1800 تصاویر لی جا سکتی ہیں۔کیمرے سے 3مختلف سائز کی تصاویر بنائی جا سکیں گی۔ 45.4 میگا پکسل کی بڑی تصاویر ، 25.6 میگا پکسل کی درمیانی سائز کی تصاویر اور11.4 میگا پکسل کی چھوٹی تصاویر۔بلیوتوتھ ، وائی فائے اور اسنیپ برج کی سہولت بھی شامل ہے۔ کیمرے کی قیمت 3299 ڈالر ہے اور اسے ستمبر میں فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا۔