Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیمروں سے آراستہ چشموں پر پابندی

ریاض۔۔۔۔۔سعودی محکمہ کسٹم نے کیمروں سے آراستہ چشموں پر پابندی عائد کردی۔مملکت میں یہ چشمے ’’اسناپ چیٹ‘‘کے نام سے معروف ہیں۔ یہ پابندی گزشتہ دنوں منظر عام پر آنے والی اس رپورٹ کے تناظر میں لگائی گئی جس سے پتہ چلا تھا کہ کیمروں سے آراستہ چشمے اسنیپ چیٹ کے پروگرام کے حلقوں میں مقبول ہورہے ہیں۔ ایک چشمہ 488ریال میں فروخت ہورہا تھا۔یہ ممنوعہ جاسوسی کیمروں سے ملتے جلتے ہیں۔ ان میں سے بعض گھڑیوں، قلم، دھوپ کے چشموں،الیکٹرانک آلات ، تمغوں اور لائٹر وغیرہ کی شکل کے ہیں۔

شیئر: