Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ الیون کے خلاف 16 کھلاڑیوں کے اسکواڈ کا اعلان

لاہور: ورلڈ الیون کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔پی سی بی سلیکشن کمیٹی نے ورلڈ الیون کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے زیادہ تر نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے 16 کھلاڑیوں کو منتخب کیا ہے جبکہ سرفراز احمد ورلڈ الیون کے خلاف قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، احمد شہزاد، بابراعظم، شعیب ملک، عمر امین، عماد وسیم، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، عامر یامین، حسن علی، محمد عامر، رومان رئیس، عثمان شنواری اور سہیل خان شامل ہیں۔حارث سہیل، جنید خان، محمد اصغر، محمد حفیظ، کامران اکمل، وہاب ریاض اور سہیل تنویر کو ڈراپ کرکے زیادہ تر نوجوان پلیئرز کو موقع فراہم کیا گیا ہے۔ سیریز سے قبل منتخب قومی پلیئرز کا ٹریننگ کیمپ 5 یا 6 ستمبر کو لاہور میں لگایا جائے گا۔ورلڈ الیون سے 3 میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ 12ستمبر کو ہو گا، دوسرا میچ 13 ستمبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 15 ستمبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

شیئر: