نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی اپنے بیٹے کے ساتھ نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں اذلان اپنی والدہ کی طرح پرکشش اور خوبصورت نظر آرہے ہیں۔پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کا شمار پاکستان کے ساتھ بالی وڈ کی بھی مقبول ترین اداکاراو¿ں میں ہوتا ہے ۔ماہرہ نے بہت کم عرصے میں بالی وڈ میں وہ مقام حاصل کر لیا جسے حاصل کرنے کے لئے اداکاراو¿ں کو برسوں لگ جاتے ہیں۔ ماہرہ بہترین اداکارہ ہی نہیں بلکہ بہترین ماں بھی ہیں۔ وہ اپنے بیٹے سے بے انتہا محبت کرتی ہیں۔ ماہرہ اور اذلان کی تصویر کو اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں اور پسند کرچکے ہیں۔ایک مداح نے لکھا کہ اذلان بالکل اپنی والدہ جیسے ہیں۔ ماہرہ خان نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ ان کی پہلی ترجیح ان کا بیٹا ہے اور وہ کام کے دوران بھی صرف بیٹے کے متعلق ہی سوچتی رہتی ہیں۔